جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی!

بیٹنگ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں اور اب وہ پی سی بی سے الگ ہوچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا نسلی تعصب کیخلاف سخت پالیسی کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں