جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یونس خان کیخلاف بغاوت کرنے میں مصباح الحق کا ہاتھ تھا، محمد یوسف

یونس

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ 2009 میں کپتان یونس خان کیخلاف بغاوت مصباح الحق نے کرائی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں یونس خان نے مصباح الحق کو ڈانٹا تھا کہ تم نے انتہائی سست بیٹنگ کیوں کی؟

جس کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ تم نے بھی تو اس سے پہلے والے میچ میں سست بیٹنگ کی تھی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یونس خان کھلاڑیوں پر سختی کرتے تھے اور اصرار کرتے کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔

دورہ سری لنکا میں یونس خان کیخلاف کھلاڑیوں کے گٹھ جوڑ کے دوران قرآن پر حلف لئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو کمرے میں مصباح الحق لائے تھے اور شعیب ملک نے حلف لینے کیلئے کہا تھا۔

متعلقہ خبریں