جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یوسف رضا گیلانی کا ارکان قومی اسمبلی کو خط، سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کی درخواست

انتخابات کے لیے ووٹ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ مانگ لیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ دیں۔ آج کیئے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔ 1985 سے پارلیمان کا حصہ ہوں۔ 4 دہائیوں کو سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات میں جب سے یوسف رضا گیلانی کو کھڑا کیا، حکومت پریشان ہے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم حزب اختلاف کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں