جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نوجوانوں کو 5 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا: وزیراعظم

قرضہ

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، نوجوانوں کو 5 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے تھے، ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی، ہمارے نوجوانوں نے 99 فیصد قرضے واپس کیے، ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل مہیا کیے گئے تو نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی، دوسرے طرف اربوں روپے کے قرضے معاف ہوتے اور گھر گاڑیاں وہیں ہوتی ہیں، ماضی میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے گئے تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے 22کروڑ سے زائد آبادی کی بڑی مارکیٹ ہے :وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ یوتھ پروگرام کیلئے ہم نے وسائل مہیا کیے ہیں، نوجوانوں کو 5 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا، 5 سے 15 لاکھ تک قرض پر صرف 5 فیصد سود ہوگا، اور مدت 7سال ہوگی، نواز زشریف کے دور میں 54 ہزار نوجوانوں کو 75 ارب روپے کے قرضے دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ بیٹھ کر شرائط کو تکمیل تک پہنچا کر آگے بڑھیں گے، آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا کہ 9 واں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں، آج پھر آئی ایم ایف کو واضح گزارش کر رہا ہوں بلا تا خیر جائزہ مکمل کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے، ہمارے حکومت نے توانائی بچت پروگرام کا فیصلہ کیا ہے، تیل کی امپورٹ پر 27 ارب روپے خرچ ہوگئے، آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں، ملک کو اس صورتحال سے نکالیں گے، 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا تو حکم امتناع لے لیا گیا، پاکستان بچانے کیلئے سیاسی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، پاکستان کیلئے جان دے دوں گا، ہر قدم اٹھاؤں گا۔

متعلقہ خبریں