جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کی طرز پر نئی ویڈیو ایپ بنالی

یوٹیوب

یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرز پر نئی ویڈیو ایپ بنا لی، ویڈیو پلیٹ فارم کے بیٹا ورژن کی ٹیسٹنگ بھارت میں ہوگی۔

نئی متعارف کرائی جانے والی اس ایپ میں اپ لوڈ کیے جانے والے یوٹیوب شاٹس میں ویڈیوز کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تک محدود ہوگا۔

اس پلیٹ فارم میں ایسے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے جائیں گے جو بالکل چینی کمپنی ٹک ٹاک کی طرح ہیں۔

جون میں اس سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد ہونے سے قبل بھارت بیرونِ ملک ٹک ٹاک کی سب سے بڑی منڈی تھی، جہاں اس پلیٹ فارم پر صارفین کی تعداد دو کروڑ تک تھی۔

متعلقہ خبریں