جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ دلبر حسین پر جرمانہ عائد

جرمانہ

لاہور: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 24 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی۔

میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

دلبر حسین کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پر جرمانہ عائد

یہ واقعہ میچ کے دوران پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے ردعمل کا اظہار کیا جو بیٹسمین کو اشتعال دلا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست

ضابطہ اخلاق میں شامل یہ شق بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔

متعلقہ خبریں