جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زین آفندی قتل کیس، 4 مشتبہ ملزمان زیر حراست

4 مشتبہ ملزمان

کراچی : زین آفندی قتل کیس میں 4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے مزار قائد کے قریب واقع گھر میں گھس کر زین آفندی کو قتل کرنے کے معاملے میں چنیسر گوٹھ اور محمود آباد سے 4 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان : بس میں فائرنگ سے دو مسافر جاں بحق، ملزم گرفتار

حراست میں لئے گئے ملزمان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی افسران کو طلب کرلیا گیا ہے، ملزمان افغانی بتائے جاتے ہیں۔

زین آفندی کو 6 جنوری کی صبح مزار قائد کے قریب ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول زین آفندی سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے تھے۔

متعلقہ خبریں