زلمے خلیل زاد کی افغان صدر اشرف غنی اور حامد کرزئی سے ملاقات

کابل: زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اور حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی۔

افغان صدارتی حکام کے مطابق زلمے خلیل زاد اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیر مقدم کیا۔

گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی افغان امن عمل سے متعلق بات کی، ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیئے، افغان صدر اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی۔

زلمے خلیل زاد افغانستان سے اسلام آباد، برلن اور برسلز جائیں گے۔