معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک میں ہونے والے آپریشن سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان نے بھی تبصرہ کیا۔
عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس صورتحال کو نامعقول قرار دیتے ہوئے لکھا ‘میں ہر شخص کی حفاظت اور عقل سے کام لینے کے لیے دعا گو ہوں’۔
This is absolutely ridiculous! Praying for everyone’s safety and for some sanity to prevail! https://t.co/lGmrT2gWoN
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 15, 2023
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی زمان پارک کی جانب پیش قدمی، کارکنوں کا پتھراؤ
یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ خان کو اپنے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے، وہ ایک حقیقی رہنما اور فائٹر ہیں۔
I wish KHAN thought about himself more. He’d be living a lavish retired life now.
Instead, he thought of US and our FUTURE and the system wants him gone. A true fighter. A true leader!! https://t.co/H4Jo9Gubfm
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) March 14, 2023
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان و نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہیں۔