پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن پر برہم ہو گئیں۔
ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو ری شیئر کیا ،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
How the hell is this justified?
This is insanity https://t.co/r49SYMM0pQ— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 18, 2023
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ طریقے کار کیسے جائز ہے؟”
ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پولیس آپریشن کو ’پاگل پن‘ قرار دے دیا۔
یاد رہے آج کل زمان پارک خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ، جہاں پر کئی روز سے پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوئی ہیں ۔
یہ پڑھیں : زمان پارک میں غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر مقدمے کرائیں گے: فواد