مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز کے نشتر برسادئیے۔
حنا پرویز بٹ نے چند گھنٹو ں کے وقفے سے کئی ٹوئٹس کئے جس میں انھوں نے عمران خان پر طنز کے کئی تیزبرسادئیے۔
Xاور Y کے بعد عمران خان کی A, B, C پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 23, 2022
حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی‘۔
حنا پرویز نے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیازی X ، Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی‘۔
نیازی X , Y کا رونا روتا رہا Z نے گیم ڈال دی 😂
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2022
لیگی رہنما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا، ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے‘۔
آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا۔۔۔ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے۔۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔
یہ پڑھیں : کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے،حنا پرویز بٹ