جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

زہریلی گیس کا اخراج، تاجروں کا احتجاج، دکانیں بند: کراچی

زہریلی گیس

کراچی: کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج کو تین دن گزرنے کے بعد بھی وجہ سامنے نہ آسکی، آلودہ ہوا سے متاثرہ جیکسن مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں تین روز کےدوران پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے چودہ اموات اور تین سو سے زائد افراد کے متاثر ہونے کے بعد بھی اصل وجہ سامنے نہ آسکی۔

کیماڑی میں جیکسن مارکیٹ کے دکانداروں نے وجہ معلوم نہ ہونے پر احتجاجاً دکانیں بند کردیں ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور دیگر ادارے تین دن میں وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں۔

کیماڑی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گیس کا اخراج پورٹ کی حدود سے ہی ہورہا ہے اور گیس کا دباؤ رات میں بڑھ جاتا ہے، پر اسرار گیس سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب سے کیماڑی کے علاقے میں زہریلی گیس پھیلنا شروع ہوئی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک اور سیکڑوں متاثر ہوئے۔ تاحال یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ گیس کے اخراج کا ذریعہ کیا تھا؟۔

متعلقہ خبریں