جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

زیادتی کرنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیراعظم عمران خان

زیادتی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں موٹروے واقعہ پر بھی گفتگو ہوئی کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ جنسی درندوں کو سخت اور فوری سزائیں دینا ہوں گی،اس وقت تمام جماعتوں کو مل کر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے گئے۔

وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیم بل 2020 پیش کیا گیا جبکہ کابینہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کردی گئی۔

کابینہ میں سول سروس اکیڈمی کے اسٹیٹس کا معاملہ بھی پیش کیا گیا جبکہ کابینہ نے پشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں انٹیلی جینس بیورو کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ سی ڈی اے اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں