جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بھارتی ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا

ہیڈ

اسلام آباد: زمبابوے کرکٹ ٹیم کو اس دورے میں اپنے ہیڈ کوچ کی خدمات حاصل نہیں جس کی وجہ کچھ اور نہیں بھارت کی اسپورٹس دشمنی پالیسی ہے۔

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم کے ہمراہ اس ٹیم کے بھارتی ہیڈ لال چند راجپوت پاکستان نہیں آسکے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آٹھاون سالہ سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق لال چند راجپوت کو پاکستان کے فارن آفیس کی جانب سے ویزہ کلیئرنس بھی دے دی گئی تھی لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے انھیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک زمبابوے کرکٹ سیریز؛ مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی لال چند راجپوت کے دورہ پاکستان میں بھارت حکام کی مداخلت کی تصدیق کردی ہے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق ہرارے میں بھارتی سفارتخانے نے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کو دورہ پاکستان پر لے جانے سے منع کیا اس لیے بالنگ کوچ ڈوگلس ہونڈو ہیڈ کوچ کی بھی اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز تیس اکتوبر سے روالپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں