جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چلتی : آیت اللہ علی خامنہ ای

صیہونی حکومت نے ثابت

تہران : ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چل سکتی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے، فلسطینیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں کیسا سیاسی نظام اپنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مشرق وسطیٰ کا بھیڑیا ہے : ایران کے سپریم لیڈر آیت سید علی خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے، وہ مزیدعلاقوں پر قبضہ کرے گی، صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چلتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ریفرنڈم کا حق ملنے تک جامع جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ نیتن یاہو جیسے لوگوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ یہودیوں کے خلاف نہیں لیکن نیتن یاہو جیسے لوگوں کو باہر نکالنا ہوگا، حقیقی فلسطینیوں اور بیرون ممالک آباد فلسطینیوں کو حکومت منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں