جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

زیادتی کرنے والے درندوں کو لٹکایا جائے: محسن عباس

زیادتی

لاہور: پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی زیادتی کرنے والے درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محسن عباس نے ڈرامے ’میری گڑیا‘ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم نے 2018 میں اس پروجیکٹ کے ذریعے آواز اٹھانے کی کوشش کی تھی مگر کچھ نہیں ہوسکا‘۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ زیادتی کرنے والے کو لٹکایا جائے، آخر کب تک اور کتنے لوگ اس سے متاثر ہوتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے گوجرہ میں نامعلوم افراد نے موٹروے پر کھڑی گاڑی پر حملہ کیا اور اُس میں سے خاتون کو نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی، ملزمان اب تک آزاد، پولیس کو گھڑی اور انگھوٹی مل گئی

اس سے قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی سے لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی ماورا کی سوختہ لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں