جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

زوم نے صارفین کی پرائیوسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

فیچر متعارف

معروف ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے صارفین کی پرائیوسی اور ڈیوائس کو محفوظ رکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

زوم نے پرائیوسی کیلئے ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اس فیچر سے زوم کے مفت اور پیڈ دونوں صارفین مستفید ہو سکیں گے جس کے تحت صارفین کی پرائیوسی بہتر ہو جائے گی۔

اس فیچر کے بعد اب صارفین کی زوم پر میٹنگ کی پرائیوسی اور ان کا ڈیٹا پہلے سے زیادہ محفوظ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زوم صارفین کیلئے بری خبر، ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا ہیک

سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا کہ زوم کے استعمال میں جہاں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں اس پر ہیکرز نے بھی اپنا جال بھی وسیع کیا ہے۔

اسی ضمن میں زوم نے یہ نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں