جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زلفی بخاری نے خواجہ آصف کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

ایک ارب

اسلام آباد : زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاک-ایران سرحد تفتان سے زائرین کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے واپس لانے کے الزام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے، انہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

زلفی بخاری نے ن لیگی رہنما سے علی الاعلان معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے، انہوں نے نوٹس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف عائد کردہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات فوری واپس لیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں : شہباز شریف

زلفی بخاری کی جانب سے خواجہ آصف کو الزامات کی واپسی اور معافی کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے، قانونی نوٹس 2002 کے ہتک عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

زلفی بخاری نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ میری وزارت میں ساڑھے 9 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار میسر آیا، ستمبر 2019 میں پاکستانیوں نے ایک ارب 740 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجا، تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پولیس سہولت مرکز قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کا عزم مصمم کر رکھا ہے، من گھڑت الزامات میری ساکھ پر کاری ضرب لگانے کی کوشش ہے، خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے، پانامہ شریف کا حواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہے۔

متعلقہ خبریں