پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

ویڈیو: برطانوی بینڈ نے ’پسوڑی‘ گانے کی دھن بجاکر سب کو حیران کردیا

کوک اسٹوڈیو کا مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ پاکستان اور بھارت کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی مشہور ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی برطانوی ہائی کمیشن نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں لکھا ہوا تھا کہ ‘پاکستانیوں اس دھن کو پہچانیے’۔

ویڈیو میں برطانوی فوج کے اس بینڈ کو ٹرمپٹ کی مدد سے مقبول ترین گانا ’پسوڑی‘ بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ بھی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ پر رقص کرنے پر مجبور، ویڈیو وائرل

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس دھن کو نہ صرف باآسانی پہچانا بلکہ بینڈ کی کاوشوں کی خوب تعریف بھی کی۔

پنجابی زبان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ گانا ’پسوڑی‘، گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14 ویں سیزن میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ گانا بھارت میں بڑے پیمانے پر ہٹ ہوا، جہاں اسے لاکھوں ویوز ملے اور کئی بار اس کو ریمیک بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top