کوئٹہ :سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
کوئٹہ پریس کلب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔
عثمان بزدارنے کہا کہ ہم افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز پاکستان کے لیے کام کریں، گرفتار افراد کو انصاف فراہم کیا جائے,14 ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔