مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے: ہرشا بھوگلے

معروف بھارتی صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو آپ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے۔
ٹوئٹر پر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق تبصرہ کیا، جہاں دانش نامی صارف نے سوال کیا کہ ہرشا کیا آپ بابر سے متعلق بات کرنا چاہیں گے وہ ناقابل یقین ہے؟۔
اس کے جواب میں بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میری بابر سے کئی بار کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ہے لیکن میں نے حال ہی میں ایک نئی چیز دیکھی جب میں میلبرن کے گراؤنڈ میں تھا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر بھجن سنگھ نے بابر اعظم کے مستقبل کے بارے میں کیا پیش گوئی کی ؟
Love watching Babar play! https://t.co/NiqAQ0yHHP pic.twitter.com/QkC6QPQ285
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) October 17, 2022
انہوں نے کہا کہ بابر نے اس میچ میں ٹم ساؤتھی کا ایک شاٹ کھیلا جس میں وہ سیدھے کھڑے تھے اور انہوں نے بولر کے پاس سے سیدھا شاٹ کھیلا اور اس وقت مجھے لگا کہ مجھے ایسی کئی شاٹ دیکھنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر دنیا کے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اگر آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو آپ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے۔