مقبول خبریں
پینٹاگون کا اسرائیل کی زمینی کاروائی میں شریک ہونے سے انکار

پینٹاگون ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی کسی زمینی کارروائی میں ملوث نہیں ہیں،ہماری توجہ اسرائیلی شراکت داروں کی دفاع میں مدد پر ہے۔
ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا کہ امریکا خطے میں تنازعات کو پھیلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا،اس لیے ہم ڈیٹرنس کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
پیٹ رائڈر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ تنازع میں دلچسپی نہیں رکھتے،خطے میں اپنی افواج بھیجنے کا مقصد ہماری تیاری کا مظاہرہ اور فریقین کو روکنا ہے۔
یہ پڑھیں : امریکہ کی خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک، سیکیورٹی کو انتہائی سنگین خطرہ لاحق ہے : پینٹاگون