مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں بلکہ خوشحال پاکستان چاہیئے: نواز شریف

کوئٹہ: نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں بلکہ خوش حال پاکستان چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کوئٹہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغض، حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عوام جو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں، ہم ایسی سکیم لائیں گئے جس سے عوام کو سولر پینل دیں سکیں، ہماری کوشش ہوگی ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کریں عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں بلکہ خوش حال پاکستان چاہیے۔