لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انتشار کی وجہ سے ملک کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو ان لوگوں کے سامنے آرہا ہے یہ سب مکافات عمل ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین چار سال جھوٹ اور انتشار کا دور رہا، انتشار کی وجہ سے ملک کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ہمارے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں بھی ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے، ہم اپنے تمام کیسز میں بری ہوئے، جو ان لوگوں کے سامنے آرہا ہے یہ سب مکافات عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں ہو سکتے : وزیر اعظم
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ انصاف کا سب سے اہم ستون ہے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بہت افسوس ہوا، واقعات میں ملوث شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔