مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے شاندار فیچر متعارف کرنے کیلئے تیار

واٹس ایپ آئے روئے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے اور اب مزید ایک اور شاندار فیچر جلد ہی واٹس ایپ کا حصہ بننے والا جو صارفین کیلئے مزید آسانیاں پیدا کردے گا۔
میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت اب آپ ایک اکاؤنٹ سے متعدد پروفائلز بنا سکیں گے۔
اس فیچر سے آپ اپنے دوستوں، اہل خانہ کیلئے مختلف پروفائلز بنانے سکیں گے جن میں آپ جسے چاہیں گے اپنی پروفائل فوٹو دکھائیں جن سے چاہے چھپا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر چینل بنانے کاطریقہ جانئے
آپ کسے اپنا لاسٹ سین دکھانا چاہتے ہیں اور کسے نہیں یہ سب اب آپ کے اختیار میں ہوگا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر کب تک صارفین کیلئے میسر ہوگا اس حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ فیچر صارفین کیلئے پیش کردیا جائے گا۔