مقبول خبریں
بجلی کے بلوں پر ٹیکس سے متعلق کل عدالت میں پٹیشن فائل کریں گے: حافظ نعیم

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر جو ٹیکس لگایا انتہائی ناجائز ہے، بجلی کے بلوں پر ٹیکس سے متعلق کل عدالت میں پٹیشن فائل کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے بلوں پر کے ایم سی کے چارجز بہت بڑا ظلم ہے، جب مصطفیٰ کمال ناظم تھے اس وقت بھی یہ چارجز لگے تھے، کراچی میں ہمیشہ سے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر جو ٹیکس لگایا انتہائی ناجائز ہے، بجلی کے بلوں پر ٹیکس سے متعلق کل عدالت میں پٹیشن فائل کریں گے، نیپرا کی طرف سے جواب نہیں آیا اور کے الیکٹرک نے بھی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے: حافظ نعیم الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ سائن بورڈ کا اربوں روپے کا دھندہ ہے، یہ پیسے کے ایم سی کے پاس کیوں نہیں آرہے، سائن بورڈ اور بل بورڈ سے ماہانہ کروڑوں کی آمدنی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سائن بورڈز کا کام چل رہا ہے۔