پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

 حکومت اور عسکری قیادت کی کوششوں سے ملک معاشی بہتری کی طرف گامزن

 

نگراں حکومت اور عسکری قیادت کی کامیاب کوششوں سے ملک معاشی بہتری کی طرف گامزن ہوگیا ۔

ملکی سالمیت کے پیش نظر عسکری قیادت اور حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا، انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات رونما ہورہے ہیں۔

2 نومبر2023کو آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے 2 ہفتے تک معاشی استحکام کا جائزہ لیا، آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کی کمی کا اطلاق بھی ہوگیا۔

اس طرح کفالت پروگرام کے تحت کمزور طبقے کے 93 لاکھ خاندانوں کو ریلیف اور سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

پاکستان کے توانائی سیکٹر میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،توانائی سیکٹر میں اقدامات کےتحت جی ڈی پی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

درآمدات میں کمی، برآمدات اور روپے کی قدر میں نمایاں اضافے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگئی ۔

ان کوششوں  کے بعد پاکستان میں  مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی اور عوام کیلئےروزگار کے مواقعوں میں اضافے کے نئے سفر پر گامزن ہو جائے گا۔

یہ پڑھیں : پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top