مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
ورلڈکپ 2023 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ورلڈکپ فائنل کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔
ٹیم میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، آسٹریلیا کے گلئین میکسویل اور ایڈم زیمپا، شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل: بھارت کو شکست، آسٹریلیا چھٹی بار ورلڈ کرکٹ چیمپئن بن گیا
اس کے علاوہ ایک سری لنکن کھلاڑی دلشان مدوشنکا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے جی. ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔