ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

دنیا کو اندازہ ہی نہیں، مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے : انجلینا جولی

اسلام آباد : انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، پاکستانی بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کر رہی ہے۔ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، موسیاتی تبدیلی اور سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے عالمی کانفرنس کرے گا : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں ہے۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔

انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top