مقبول خبریں
ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ؛ احسن رمضان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

دوحہ: پاکستان کے اسنوکر کھلاڑی احسن رمضان نے ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
احسن رمضان کو ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو نے شکست دی۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے تھا، بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک گیا جس میں مائیکل جارجیو نے چھ ،چار کے اسکور سے فائنل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن رمضان ورلڈ 6 ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اس سے قبل سیمی فائنل میں احسن رمضان نےقطر کے علی ایلوبیدلی کو بیسٹ آف الیون فریم کے میچ میں چھ ، چار سے ہرایا تھا۔