ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

ایلون مسک کی ملکیت ایکس (ٹوئٹر) کی مالیت 50 فیصد سے بھی کم گئی

ایلون مسک کی ملکیت ایکس (ٹوئٹر) کی مالیت 50 فیصد سے بھی زیادہ گھٹ گئی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خریدا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ایکس کے ایک حصص کی قیمت 45 ڈالر ہے اور مجموعی مالیت 19 ارب ڈالرز ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے زیادہ تر ملازمین کو نکال دیا ہے جبکہ کمپنی کا نام بھی تبدیل کرکے ایکس رکھ دیا۔

اسی طرح ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی اشتہاری آمدنی میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ

اس کمپنی نے اربوں ڈالرز کا قرضہ بھی ادا کرنا ہے جبکہ سبسکرپشن پروگرامز اور دیگر ذرائع سے آمدنی میں اضافے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں، اب تک ایکس کے ایک فیصد سے بھی کم صارفین نے سبسکرپشن پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے۔

دسمبر 2022 میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ 2023 میں حالات کافی حد تک بہتر ہو جائیں گے، مگر اب تک ایسا نہیں ہوسکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top