مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
یاماہا نے ہینڈل کے بغیر خود کارالیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرادی

جاپان :مشہور جاپانی کمپنی یاماہا نے خودکار طریقے سے چلنے والی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے جس میں کوئی ہینڈل بار یا دیگر سٹینڈرڈ کنٹرولز موجود نہیں ہے۔
اس سال جاپان موبیلٹی شو 2023 کے لیے، یاماہا نے بائیک کا ایک اپڈیٹڈ ورژن پیش کرےگا یہ پہلے سے کہیں زیادہ حیرت انگیز بائیک ورژن ہوگا۔
جب یاماہا نے ابتدائی طور پر چھ سال قبل موٹرائیڈ الیکٹرک موٹرسائیکل کے تصور کی نقاب کشائی کی تو یہ سائنس فکشن فلم سے مشابہت رکھتا تھا۔
یاماہا موٹرائیڈ ٹو (Yamaha Motoroid 2 )کمپنی کی موٹرائیڈ کانسیپٹ بائیک کا اگلا ورژن ہے، اس کا پہلا ورژن 2017 میں سامنے آیا تھا، لیکن پہلے کے برعکس، یاماہا نے نئی بائیک کا ایک فعال پروٹو ٹائپ تیار کیا ہے۔
موٹر سائیکل میں سیدھا رکھنے اور اور سڑکوں کی نیویگیشن کے لیے سیلف بیلنسنگ بائیک میں جائیرواسکوپس اور امیج ریکگنیشن اے آئی سسٹم نصب کیے گئے ہیں جبکہ یہ کسی سوار کے بغیر بھی خودکار انداز میں چل سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹرائیڈ ٹو ذاتی نقل و حرکت کے لیے ایک ایسی بائیک ہے جو اپنے مالک کو پہچان سکتی ہے، اپنے کک ا سٹینڈ سے اوپر اُٹھ سکتی ہے اور اپنے سوار کے ساتھ چل سکتی ہے۔
جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ یاماہا موٹرائیڈ ٹو کا مقصد خود توازن اور ممکنہ طور پر سواری کے بغیر ہونا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ موٹر سائیکل خود کا توازن بنا سکتا ہے چاہے انسان موجود ہو یا نہ ہو۔
سوار کے بغیر کام کرنے پر، موٹر سائیکل چہرے کی شناخت اور اشاروں کے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے آس پاس کے کسی شخص کی پیروی کر سکتی ہے۔
یاماہا موٹرائیڈ ٹو کا جلد سڑکوں پر آنے کا امکان نہیں ،البتہ بائیک سواروں کو شدت سے اس کی آمد کا انتظار ہے۔
یہ پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئے میوٹ کریں