جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

یوٹیوب نے گیمنگ فیچر ’پلے ایبلز‘ کی آزمائش شروع کردی

یوٹیوب

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے ’پلے ایبلز‘ فیچر کی عوامی سطح پر آزمائش شروع کردی۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتداء میں یوٹیوب کے ملازمین زیرِ آزمائش فیچر کو یوٹیوب نے زیرِ آزمائش فیچر کی فہرست میں پلے ایبلز کو شامل کر لیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کی جانب سے مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر ویب سائٹ یا ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے۔

اگر آپ ان مخصوص صارفین میں سے ہیں جن کو اس فیچر تک رسائی ہے تو آپ یوٹیوب پر ’پلے ایبلز‘ نامی خانہ دیکھ سکیں گے۔ یہ گیمز فیڈ پر موجود دیگر کونٹینٹ کے ساتھ ہی دِکھائی دیں گے۔ ان گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں بھی دیکھا جاسکے گا جہاں صارف گیم کو محفوظ بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب انتظامیہ کا اہم فیصلہ، اشتہار ہٹانے والے بٹن کا کیا ہوگا؟

یوٹیوب کی جانب سے سروس پر دستیاب گیمز کے متعلق تفصیلات جاری کی جانی ابھی باقی ہیں۔ لیکن ملازمین کی جانب سے جن گیمز کی آزمائش کی گئی تھی ان میں سے ایک اسٹیک باؤنس ہے، جو گوگل کے گیم اسنیکس پلیٹ فارم پر موجود ہے۔ تاہم، یہ بات معلوم نہیں کہ کیا گیم اسنیکس کے دیگر گیم بھی اس پلیٹ فارم پر شامل ہوں گے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں